فتوی نمبر:WAT-426
تاریخ اجراء:20جمادی الاخری1443ھ/24جنوری2022
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر قعدہ اخیر ہ
میں امام صاحب نے مقتدی سے پہلےالتحیات مکمل کرکے سلام پھیرلیا
،تو مقتدی کیاکرے، امام صاحب کے ساتھ سلام پھیردےیا اپنی
التحیات پوری کرکے بعد میں سلام پھیردے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگرمقتدی نے ابھی "عبدہ ورسولہ"تک نہیں
پڑھاتھاکہ امام نے سلام پھیردیاتوایسی صورت میں
مقتدی،امام کے ساتھ سلام نہیں پھیرے گابلکہ "عبدہ ورسولہ"تک پڑھ
کرپھرسلام پھیرے گا اوراگرمقتدی"عبدہ ورسولہ"تک پڑھ چکاتھا،درودشریف اوردعاابھی نہیں
پڑھی تواب وہ امام کے ساتھ ہی سلام پھیردے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کتبہ
المتخصص فی
الفقہ الاسلامی
محمد عرفان مدنی عطاری
عورت ایامِ مخصوصہ میں دعا کے طور پر وظائف اور قرآنی آیات پڑھ سکتی ہے؟
غیرقانونی گیس سے تیارکردہ کھانے کاحکم
انشورنس کی قیمت کم کروانے کے لیے ڈاکومنٹس میں جھوٹ لکھنا
مٹھائی وغیرہ میں حرام اجزاء شامل ہونے کی صرف افواہ ہوتوان کاحکم
خرگوش کھانے کاحکم
اعتکاف میں بیٹھی عورت کی کسی پریااس پرکسی کی نظرپڑنے کاحکم
ہندوکو”جے رام جی کی“بولنے کاحکم
مکروہ تنزیہی کی تعریف