بغیرارادے کے آیت سجدہ سننے کاحکم

فتوی نمبر:WAT-439

تاریخ اجراء:20جمادی الاخری1443ھ/24جنوری2022

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے آیت سجدہ آئے  اور قریب کام کرنے والا شخص اسے بغیر ارادے کے سن لے تو کیا سننے والے پر بھی سجدہ واجب ہو جاتا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جی ہاں! اس صورت میں بغیر ارادے کے سننے والے پر بھی سجدہ واجب ہو جائے گا کیونکہ سجدہ تلاوت واجب ہونے کےلیے آیت سجدہ کا بالقصد سننا لازم نہیں بلکہ بلاقصد بھی آیت سجدہ سن لینے سے سجدہ تلاوت واجب ہو جاتا ہے جیساکہ بہار شریعت میں ہے:”آیت سجدہ پڑھنے یا سننے سے سجدہ واجب ہو جاتا ہے پڑھنے میں یہ شرط ہے کہ اتنی آواز سے ہو کہ اگر کوئی عذر نہ ہو تو خود سُن سکے، سننے والے کے ليے یہ ضرور نہیں کہ بالقصد سنی ہو بلا قصد سُننے سے بھی سجدہ واجب ہو جاتا ہے۔ “

(بہار شریعت، ج 1 ، حصہ 4 ، ص 728،مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

کتبہ

المتخصص  فی الفقہ الاسلامی

ابوصدیق محمد ابوبکر عطاری