صاحب ترتیب پہلے قضانمازپڑھے یاجماعت میں شامل ہو

فتوی نمبر:WAT-456

تاریخ اجراء:20جمادی الاخری1443ھ/24جنوری2022

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   صاحب ترتیب کی ایک نماز فوت ہو گئی اور اگلی نماز کی جماعت کھڑی ہو گئی تو اب وہ پچھلی نماز پڑھے گا یا اگلی نماز کی جماعت میں شامل ہو جائے گا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اگروقت میں گنجائش ہے توصاحب ترتیب پر لازم ہے کہ پہلے اپنی فو ت  شدہ نماز پڑھے اور پھر  اگر جماعت مل جائے تو ٹھیک ورنہ تنہا وقتیہ نماز ادا کرے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

کتبہ

المتخصص  فی الفقہ الاسلامی

ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی