اسلامی بہن کے ہاتھوں پرآٹالگارہ گیااورنمازپڑھ لی

فتوی نمبر:WAT-457

تاریخ اجراء:20جمادی الاخری1443ھ/24جنوری2022

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   روٹی پکانے پر ہاتھ دھونے کے بعد ناخن پر آٹا لگا رہ گیا اور ہاتھ دھوتے وقت اسلامی بہن کو نظر نہیں آیا ، تو نماز کا کیا حکم ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   صورت مسئولہ میں اسلامی بہن کی نمازہوگئی ،ہاں نظرآنے کے بعداس کوچھڑاکراس جگہ کودھوکراگلی نمازپڑھی جائے کیونکہ قاعدہ یہ ہے  کہ جس کی انسان کو عموما (جیسے جسم کا میل، مکھی، مچھر کی بیٹ وغیرہ)یا خصوصا (جیسے رنگریز کے لئے رنگ کا جرم اور لکھنے والے کے لئے روشنائی کا جرم اور آٹا گوندھنے والی خواتین کے لئے آٹا وغیرہ) ضرورت پڑتی رہتی ہے اور اس کی نگہداشت میں حرج ہے، توایسی چیزاگرجسم پرلگی رہ گئی اوربوقت وضووغسل اس کاعلم نہ ہوسکاتووضو و غسل اور نماز ہو جائے گی، ہاں معلوم ہونے پر چھڑا کر پانی بہانا ضروری ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

کتبہ

المتخصص  فی الفقہ الاسلامی

عبدالرب شاکرعطاری مدنی