Bachay Ko Ring Kangan Pehnana Kaisa Hai ?

نومولودبچے کوکنگن پہنانا

فتوی نمبر:WAT-790

تاریخ اجراء:09شوال المکرم 1443ھ11/مئی 2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   پہلا پہلا لڑکا پیدا ہوا ہے تو اس کو کتنے وزن کے کنگن پہنائے جائیں؟ 

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   مرد کے لئے چاندی کی  ایک نگ والی ،ساڑھے چارماشے سے کم وزن کی  ایک انگوٹھی کے  علاوہ کوئی اور زیور پہننا یامردکوپہنانا جائز نہیں ہے اور ایک دن کے لڑکے کو  بھی ایسی  انگوٹھی کے علاوہ کوئی  اورزیور پہنانا جائز نہیں ہے اور جو اسے پہنائے گا وہ گناہ گار ہوگالہذا پہلاپہلالڑکا ہواہے تواس پراللہ تعالی کاشکربجالاتے ہوئے ،شریعت کی حدودمیں رہتے ہوئے خوشیاں منائیے کہ اس کی برکت سے ان شاء اللہ عزوجل آپ کی خوشیاں دوبالاہوں گی اوردنیاوآخرت میں سرخروئی نصیب ہوگی ۔اوربچے کواگرزیورپہناناہی ہے توصرف اوپرذکرکردہ چاندی کی ایک  انگوٹھی ہی پہنائیے اس کے علاوہ کوئی اور زیورنہ پہنائیے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

کتبہ

المتخصص  فی الفقہ الاسلامی

ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی