Imam ke Barabar 2 Muqtadi Qade Mein Hon tu Teesra Shaks Kya Kare ?

امام کے برابر دومقتدی قعدے میں ہوں توتیسراکیاکرے ؟

فتوی نمبر:WAT-817

تاریخ اجراء: 17شوال المکرم 1443ھ19/مئی 2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگرامام اوردو مقتدی ہوں اوروہ آخری قعدے میں بیٹھے ہوں توتیسرااقتدا کرے تو کیا وہ اٹھ کر آگے پیچھے ہوں گے یا کیا کریں گے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   پوچھی گئی صورت میں اگرامام کے ساتھ ہی کھڑے ہو کر دو مقتدی نماز پڑھ رہے ہوں اور وہ قعدہ اخیرہ میں بیٹھ جائیں، تو ایسی صورت میں تیسرے آنے والے مقتدی کے لئے حکم یہ ہے کہ وہ ان کے پیچھے شامل ہو جائے کیونکہ امام کے برابرتین مقتدیوں کاہونامکروہ تحریمی وگناہ ہے۔اوریہ بھی یادرہے کہ امام کے برابردومقتدیوں کاہونا مکروہ تنزیہی (شرعاناپسندیدہ) ہے، لہذا جب دوسرا مقتدی آیا تھا تو اسے چاہیئے تھاکہ وہ اورپہلے والا مقتدی پیچھے ہو جاتے اور امام کے پیچھے صف بناتےیاآگے جگہ ہونے کی صورت میں امام آگے بڑھ جاتالیکن افضل پہلی صورت ہے یعنی ایک مقتدی امام کےبرابرہوتودوسراآنے کی صورت میں  پہلے مقتدی کاپیچھے ہٹناافضل ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

کتبہ

المتخصص  فی الفقہ الاسلامی

ابوالفیضان عرفان احمدمدنی