Konday Ki Niaz Me Gosht Ka Ihtimam Karna Kaisa ?

کونڈےکی نیاز میں گوشت کااہتمام کرنا

فتوی نمبر:WAT-851

تاریخ اجراء:28شوال المکرم 1443ھ30/مئی 2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کونڈےکی نیاز میں گوشت کھانا،اورپکوانامنع ہے،ایساہندکی عوام میں مشہورہے، رہنمائی فرمادیں۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   مسلمان رجب المرجب کےمہینےمیں حضرت سیدناامام جعفرصادق  رحمۃ اللہ تعالی  علیہ کی نیا ز کرتےہیں،جس میں چاول ، کھیر یا پوریاں وغیرہ پکا کر ان کے کونڈے بھرتے ہیں، پھر ان پر ختم دلوایا جاتا ہے لہٰذا اسے کونڈے کا ختم یا نیاز کہتے ہیں۔ یہ بھی ایصالِ ثواب کی ایک صورت ہے اور ایصالِ ثواب کرنا جائز و مستحسن ہے۔لیکن یہ ضروریادرہے کہ ایصال ثواب اورنیازوختم کے لیے شرعاکوئی چیز اس طرح مخصوص نہیں کہ اگراس کے علاوہ کسی اورچیزکی نیازوغیرہ دلائی گئی تو گناہ ہوگایااس کاثواب نہیں ہوگا،لہذااگرکوئی کونڈے کی نیازمیں کھیریاپوریوں کے ساتھ ساتھ گوشت کااہتمام کرے،کھائے،کھلائے یاتنہاگوشت کااہتمام کرے،کھائے کھلائےاورکھیریاپوریوں کاانتظام نہ کرے تواس میں کوئی حرج نہیں اورنہ وہ گنہگارہے ،جولوگ اس کومنع سمجھتے ہیں وہ غلطی پرہیں ۔ان کوسمجھایاجائے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

کتبہ

المتخصص  فی الفقہ الاسلامی

ابوالحسن ذاکر حسین عطاری مدنی