مرغاذبح کرنے کے بعدتکبیرپڑھنے کاحکم
فتوی نمبر: WAT-20
تاریخ اجراء:18محرم الحرام1443ھ/27اگست2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ایک شخص نے مرغا ذبح کیااورہم اس کے پاس ہی تھے،اس نے ذبح
کے بعدبسم الله الله اكبر پڑھاتوکیاوہ ذبیحہ حلال ہے یاحرام؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ
بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگراس
نے ذبح کرتے وقت قصداًیعنی جان بوجھ کربسم اللہ اللہ اکبر نہیں پٖڑھاتھا تومرغا حلال نہیں ہوا ،اس کا
گوشت کھاناجائز نہیں ہے، اگرچہ ذبح کرنے کےبعد بسم
اللہ پڑھ لی ہو کہ ذبح کے بعد بسم اللہ پڑھنے کا
شرعاًکوئی اعتبار نہیں ہے۔اور اگرذبح کرتے وقت بسم
اللہ پڑھنابھول گیا تھا تووہ مرغاحلال ہے، اگرچہ ذبح
کے بعد بسم اللہ نہ پڑھی ہو۔
وَاللہُ اَعْلَمُ
عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی
اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
عورت ایامِ مخصوصہ میں دعا کے طور پر وظائف اور قرآنی آیات پڑھ سکتی ہے؟
غیرقانونی گیس سے تیارکردہ کھانے کاحکم
انشورنس کی قیمت کم کروانے کے لیے ڈاکومنٹس میں جھوٹ لکھنا
مٹھائی وغیرہ میں حرام اجزاء شامل ہونے کی صرف افواہ ہوتوان کاحکم
خرگوش کھانے کاحکم
اعتکاف میں بیٹھی عورت کی کسی پریااس پرکسی کی نظرپڑنے کاحکم
ہندوکو”جے رام جی کی“بولنے کاحکم
مکروہ تنزیہی کی تعریف