فتوی نمبر:WAT-822
تاریخ اجراء:18شوال المکرم 1443ھ20/مئی 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا نوافل اور
سنت غیر مؤکدہ کی جگہ قضا نمازیں پڑھ سکتے ہیں ؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نوافل
اور سنت غیر مؤکدہ کی جگہ قضا نمازیں پڑھ سکتے ہیں بلکہ مفتی امجد علی اعظمی
فرماتے ہیں کہ ”قضا نَمازیں نوافِل سے اَ ھَم ہیں یعنی
جس وقت نَفْل پڑھتا ہے انہیں چھوڑکران کے بدلے قضائیں پڑھے کہ برئ
الذمہ ہو جائے اَلْبَتَّہ تراویح اوربارہ رکعتیں(فجرکی 2سنتیں،ظہرکی6
سنتیں، مغرب کی2سنتیں،عشاء کی 2سنتیں ) سُنَّتِ
مُوکِّدَہ نہ چھوڑے۔“(بہارِشریعت،ج1، حصّہ 4،ص
55،مکتبۃ المدینہ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
کتبہ
المتخصص فی الفقہ الاسلامی
ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی
عورت ایامِ مخصوصہ میں دعا کے طور پر وظائف اور قرآنی آیات پڑھ سکتی ہے؟
غیرقانونی گیس سے تیارکردہ کھانے کاحکم
انشورنس کی قیمت کم کروانے کے لیے ڈاکومنٹس میں جھوٹ لکھنا
مٹھائی وغیرہ میں حرام اجزاء شامل ہونے کی صرف افواہ ہوتوان کاحکم
خرگوش کھانے کاحکم
اعتکاف میں بیٹھی عورت کی کسی پریااس پرکسی کی نظرپڑنے کاحکم
ہندوکو”جے رام جی کی“بولنے کاحکم
مکروہ تنزیہی کی تعریف