29 Onton Par Kitni Zakat Farz Hai ?

29 اونٹوں پر کتنی زکوۃ فرض ہے ؟

مجیب: مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1198

تاریخ اجراء: 22جمادی الاول1445 ھ/07دسمبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   29 اونٹوں پر کتنی زکوٰۃ فرض ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   پوچھی گئی صورت میں اونٹ کا ایک مادہ بچہ جو ایک سال کا ہوکر دوسرے سال میں لگ چکا ہو یہ مذکورہ اونٹوں کی زکوٰۃ میں ادا کرنا لازم ہے۔

   صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں : ”پچیس اُونٹ ہوں تو ایک بنتِ مخاض یعنی اُونٹ کا بچہ مادہ جو ایک سال کا ہوچکا دوسری برس میں ہو، پینتیس تک یہی حکم ہے یعنی وہی بنتِ مخاض دیں  گے۔ “(بہارِ شریعت، جلد1،صفحہ 894، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

   مزید لکھتے ہیں: ”اُونٹ کی زکوٰۃ میں جس موقع پر ایک یا دو یا تین یا چار سال کا اُونٹ کا بچہ دیا جاتا ہے تو ضرور ہے کہ  وہ مادہ ہو۔ نَر دیں تو مادہ کی قیمت کا ہو، ورنہ نہیں لیا جائے گا۔“(بہارِ شریعت، جلد1،صفحہ 895، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم