Saal Ke Darmiyan Hasil Hone Wali Raqam Par Zakat Ka Hukum

سال کے درميان ملنے والی رقم پر زکو ۃ کا حکم ؟

مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-1567

تاریخ اجراء: 17رمضان المبارک1444 ھ/08اپریل2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   ہمارے پاس بقدر نصاب رقم موجود ہو اب ان پر سال گزرنے کے بعد زکوۃ لازم ہوگی تو دوران سال جو رقم آئےگی وہ کیا اس نصاب میں شامل ہوگی یا نہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جو شخص مالک ِنصاب ہے اگر درمیان سال میں کچھ اور مال اُسی جنس کا حاصل کیا تو اِس نئے مال کا جُدا سال نہیں، بلکہ پہلے مال کا ختمِ سال اِس کے لیے بھی سالِ تمام ہے، اگرچہ سالِ تمام سے ایک ہی منٹ پہلے حاصل کیا ہو، خواہ وہ مال اُس کے پہلے مال سے حاصل ہوا یا میراث وہبہ یا اور کسی جائز ذریعہ سے ملا ہو۔

    اس سلسلے میں سونا ،چاندی،کرنسی نوٹ ، سامانِ تجارت ایک ہی جنس شمار ہوں گے ۔ لہذا دریافت کردہ صورت میں دوران سال جو رقم حاصل ہوگی وہ پچھلے نصاب کےساتھ شامل کی جائےگی  اور سال پورا ہونے پر جتنی رقم موجود ہوگی ، شرائط کے مطابق  اس کل رقم پر زکوۃ لازم ہوگی اور جو استعمال کرلی اس پر زکاۃ نہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم