Sharai Faqeer ko Nisab ki Had Tak Zakat Dena

شرعی فقیر کو نصاب کی حد تک زکوۃ دینا

مجیب:مولانا عبدالرب شاکر عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-2597

تاریخ اجراء: 15رمضان المبارک1445 ھ/26مارچ2024  ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   شرعی فقیر کو اتنی زکوۃ دینا  جس سے وہ  خود صاحب نصاب  بن جائے یہ کیسا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   شرعی فقیر کو اتنی زکوٰۃ دینا کہ وہ خود صاحب نصاب بن جائے مکروہ ہے،لیکن اتنی دے دی توزکوۃ اداہوجائے گی ۔ البتہ شرعی فقیر حاجت مند ہو  مثلاً اس کاکنبہ بڑا ہے اگرسب پرتقسیم کی جائے توسب کونصاب سے کم پہنچے گی  یا اس پر قرض ہے کہ قرض نکال کرکچھ نہ بچ یانصاب سے کم بچے تو  پھرنصاب کے برابردینابھی  مکروہ نہیں ۔

      بہار شریعت میں ہے” مالِ زکاۃ اگر بقدرِ نصاب نہ ہو تو ایک کو دینا افضل ہے اور ایک شخص کو بقدرِ نصاب دے دینا مکروہ، مگر دے دیا تو ادا ہوگئی۔ ایک شخص کو بقدرِ نصاب دینا مکروہ اُس وقت ہے کہ وہ فقیر مدیُون نہ ہو اور مدیُون ہو تو اتنا دے دینا کہ دَین نکال کر کچھ نہ بچے یا نصاب سے کم بچے مکروہ نہیں۔ یوہیں اگر وہ فقیر بال بچوں والا ہے کہ اگرچہ نصاب یا زیادہ ہے، مگر اہل و عیال پر تقسیم کریں تو سب کو نصاب سے کم ملتا ہے تو اس صورت میں بھی حرج نہیں۔ (بہار شریعت،ج 1،حصہ 5،ص 927،مکتبۃ المدینہ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم