Abeer Fatima Naam Rakhna Kaisa Hai ?

عبیر فاطمہ نام رکھنا کیسا ؟

مجیب: ابوالحسن ذاکر حسین عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-1699

تاریخ اجراء: 12ذوالقعدۃالحرام1444 ھ/01جون2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   "عبیرفاطمہ" نام کا معنی کیاہے اورکیا یہ  نام رکھ سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   "عَبِیر"کا معنی ہے:"مرکب خوشبو۔"چنانچہ لسان العرب میں ہے:"والعَبِير: أَخْلاطٌ مِنَ الطِّيبِ تُجْمَع بِالزَّعْفَرَانِ، "اور عبیر مرکب ہے،ایسی خوشبؤوں کا،جن کوزعفران کے ساتھ جمع کیاجاتاہے۔(لسان العرب،ج04، ص531،مطبوعہ:بیروت)

   لہذامعنی کے اعتبارسےیہ نام رکھنےمیں حرج نہیں۔ البتہ !بہتریہ  ہے کہ بچی کا نام نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات ، بیٹیوں، نانیوں، دادیوں، صحابیات  رضی اللہ عنہن اور نیک خواتین میں سے کسی کے نام پر رکھا جائے کہ حدیث پاک میں اچھے لوگوں کے نام پرنام رکھنے کی ترغیب ارشادفرمائی گئی ہے۔ نیزامیدہے کہ  اچھے نام کی برکت اور ان بزرگ ہستیوں کی برکت بھی  بچی کےشامل حال ہو گی۔

   نوٹ: ناموں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کےلیےمکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ’’نام رکھنے کے احکام‘‘کا مطالعہ کیجئے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم