Abeera Naam Rakhna Kaisa Hai ?

عبیرہ نام رکھنا کیسا ہے ؟

مجیب: مولانا محمد نوید چشتی عطاری

فتوی نمبر:WAT-2221

تاریخ اجراء: 09جمادی الاول1445 ھ/24نومبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   عبیرہ نام رکھنا کیسا ہے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   ”عَبِیرہ“ کا معنی ہے:”زعفران “معنی کے اعتبارسےیہ نام رکھنےمیں حرج نہیں۔

   تہذیب اللغۃ میں ہے”وقال ابن الأعرابي: العبيرة: الزعفرانة“ترجمہ:ابن العربی نے فرمایا:العبیرۃ ،زعفرانہ کو کہتے ہیں۔(تہذیب اللغۃ،ج 2،ص 230، دار إحياء التراث العربي ، بيروت)

   معجم اللغۃ العربیۃ میں ہے” زعفران [جمع]: مف زعفرانة“ترجمہ:زعفران جمع ہے اور اس کا مفرد زعفرانہ ہے۔(معجم اللغۃ العربیۃ المعاصرۃ،ج 2،ص 984،عالم الكتب)

   البتہ !بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات ، بیٹیوں، نانیوں، دادیوں، صحابیات رضی اللہ عنہن اور نیک خواتین میں سے کسی کے نام پر رکھا جائے کہ حدیث پاک میں اچھے لوگوں کے نام پرنام رکھنے کی ترغیب ارشادفرمائی گئی ہے۔ نیزامیدہے کہ اچھے نام کی برکت اور ان بزرگ ہستیوں کی برکت بھی بچی کےشامل حال ہو گی۔

   نوٹ: ناموں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کےلیےمکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ’’نام رکھنے کے احکام‘‘کا مطالعہ کیجئے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم