Bachi Ka Naam Shehla Rakhna Kaisa Aur Shehla Naam Ke Meaning Kiya Hain?

بچی کا نام شہلا رکھنا کیسا اور شہلا نام کے معنی کیا ہیں؟

مجیب:عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ

فتوی نمبر:WAT-1210

تاریخ اجراء:02ربیع الثانی1444ھ/29اکتوبر2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   بچی کا نام ”شہلا“رکھ سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اس میں لغوی و شرعی اعتبار سے کوئی قباحت نہیں، لہٰذا یہ نام رکھ سکتے ہیں ۔شہلا کے معنی ہیں:"وہ عورت جس کی آنکھیں بھیڑ کی مانند ہوں، سیاہی لیے بھوری آنکھ، نرگس کے پھول کی ایک قسم ،جو زرد یا سیاہی مائل ہوتا ہے ۔"(فیروز اللغات،ص851-852،لاہور)

    البتہ !بہتریہ  ہے کہ بچی کا نام نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات،بیٹیوں، نانیوں، دادیوں، صحابیات  رضی اللہ عنہن اور نیک خواتین کے نام پر رکھا جائےکہ حدیث پاک میں اچھے لوگوں کے نام پرنام رکھنے کی ترغیب ارشادفرمائی گئی ہے نیزامیدہے کہ  اچھے نام کی برکت اور ان بزرگ ہستیوں کی برکت بھی  بچی کےشامل حال ہو گی۔

   نوٹ: ناموں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کےمکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ’’نام رکھنے کے احکام‘‘کا مطالعہ کیجئے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم