مجیب: ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری
فتوی نمبر:WAT-2055
تاریخ اجراء: 22ربیع الاول1445 ھ/09اکتوبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
"عُروج
"کا معنی ہے : سیڑھی پر چڑھنا ۔اونچا ہونا ، بلند
ہونا ۔(المنجد عربی اردو،صفحہ549،خزینہ
علم وادب،لاھور)
(القاموس الوحید،صفحہ 1063 ، مطبوعہ
ادارہ اسلامیات، کراچی )
لہذا
"عُروج " نام رکھ سکتے
ہیں ۔ البتہ بہترہے کہ صحابیات یا امھات المونین یا صالحات
کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ
لیں کہ حدیث پاک میں صالحین کے ناموں پر نام رکھنے کی
ترغیب دی گئی ہے
جیسا کہ مسند الفردوس میں ہے :” تسموا بخیارکم “ یعنی
:اچھوں کے نام پر نام رکھو ۔“(مسند الفردوس ،
جلد02،صفحہ 58، حدیث 2328، دارالکتب العلمیۃ، بیروت )
صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی
رحمہ اللہ بہارِ شریعت میں لکھتے ہیں :” بچے کا اچھا نام رکھا
جائے۔۔۔ انبیائے کرام علیھم الصلاۃ والسلام
کے اسمائے طیبہ اور صحابہ و تابعین و بزرگان دِین کے نام پر نام
رکھنا بہتر ہے امید ہے کہ ان کی برکت بچہ کے شامل حال ہو۔“(بہارِ شریعت ، جلد3، حصہ 15،صفحہ 356، مکتبۃ
المدینہ، کراچی )
نوٹ:ناموں کے بارے میں تفصیلی
معلومات اور بچوں اور بچیوں کے
اسلامی نام حاصل کرنے کے لیے
مکتبۃ المدینہ کی جاری
کردہ کتاب ’’نام رکھنے کے احکام‘‘کا
مطالعہ کر لیجیے۔
نیچے دئیے گئے لنک سے آپ اس کتاب کو ڈاؤن لوڈ کر سکتے
ہیں۔
https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/naam-rakhnay-kay-ahkam
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا