مجیب: ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-2089
تاریخ اجراء:
03ربیع الثانی1445
ھ/19اکتوبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا بچے کا نام حماد اللہ مشتاق رکھ سکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
حماد، حمد سے مبالغہ کا صیغہ ہے، اس کا معنی ہے:"بہت زیادہ
حمد(تعریف) کرنے والا۔" اور "حماد اللہ" کا معنی
ہے:" اللہ کی بہت زیادہ حمد کرنے والا ۔" اورمشتاق کا
مطلب ہے۔ "خواہشمند،منتظروغیرہ۔ "لہذایہ نام
رکھا جا سکتا ہے۔
فیروز اللغات میں ہے”حماد:بہت زیادہ تعریف کرنے والا۔" (فیروز اللغات،ص 575،فیروز سنز،لاہور)
فیروز اللغات میں ہے”مشتاق:آرزو
مند،شائق،خواہاں،طالب،خواہشمند،منتظر۔"(فیروز اللغات،ص 1250،فیروز سنز،لاہور)
البتہ!بچوں کے نام رکھنے میں بہتر طریقہ یہ
ہے کہ لڑکے کا نام اولاصرف" محمد "رکھا جائے تاکہ نام محمدرکھنے کی
جوفضیلت ہے وہ حاصل ہواورپھرپکارنے کے لیے انبیاء ،صحابہ ، اولیاءوغیرہ
نیک لوگوں کے نام پر نام رکھا جائے ،تاکہ ان کی برکت حاصل ہو۔اورحدیث
پاک میں اچھوں کے نام پرنام رکھنے کی جوترغیب ارشادفرمائی
گئی ،اس پرعمل بھی ہو۔
محمدنام رکھنے کی فضیلت:
کنز العمال میں روایت ہے کہ نبی کریم
صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ” من ولد له مولود ذكر فسماه محمدا
حبا لي وتبركا باسمي كان هو ومولوده في الجنة“ترجمہ:جس کے ہاں بیٹا پیدا ہو اور وہ میری محبت
اور میرے نام سے برکت حاصل کرنے کے لئے اس کا نام محمد رکھے تو وہ اور اس کا
بیٹا دونوں جنت میں جائیں گے۔(کنز العمال،ج 16،ص 422، مؤسسة الرسالة،بیروت)
رد المحتار میں مذکورہ حدیث کے تحت ہے” قال السيوطي: هذا أمثل حديث ورد
في هذا الباب وإسناده حسن “ترجمہ: علامہ جلال الدین سیوطی علیہ
الرحمۃ نے فرمایا:جتنی بھی احادیث اس باب میں
وارد ہوئیں،یہ حدیث ان سب میں بہتر ہے اور اس کی
سند حسن ہے۔(رد المحتار علی
الدر المختار،کتاب الحظر والاباحۃ،ج 6،ص 417،دار الفکر، بیروت)
الفردوس بماثور الخطاب میں
ہے: ”تسموا بخياركم “ ترجمہ: اچھوں کے نام پر نام رکھو ۔(الفردوس بماثور الخطاب، جلد2،
صفحہ58، حدیث2328، دار الكتب العلمية ، بيروت)
بہارشریعت میں ہے
"بچہ کا اچھا نام رکھا جائے۔ ہندوستان میں بہت لوگوں کے ایسے
نام ہیں جن کے کچھ معنی نہیں یا اون کے برے معنی ہیں
ایسے ناموں سے احتراز کریں۔ انبیائے کرام علیہم
الصلاۃ والسلام کے اسمائے طیبہ اور صحابہ و تابعین و بزرگان دِین
کے نام پر نام رکھنا بہتر ہے امید ہے کہ اون کی برکت بچہ کے شامل حال
ہو۔ "(بہارشریعت،
ج03 ،حصہ15،ص356،مکتبۃ
المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا