Kya Hazaima Naam Rakh Sakte Hain ?

حزائمہ نام رکھنا کیسا ہے ؟

مجیب: ابوالفیضان عرفان احمدمدنی

فتوی نمبر:WAT-1037

تاریخ اجراء: 04صفرالمظفر1444 ھ/01ستمبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

    محمد حزائمہ نام رکھ سکتے ہیں ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    حزائمہ نام نہ رکھا جائے کہ اس کا معنٰی مناسب نہیں ،  " حزائم " یہ  " الحزامۃ " کی جمع ہے،  جس کامعنیٰ ہے:جانورکاتنگ۔(زین کسنے کاچوڑاتسمہ)

   لہٰذاکوئی اچھے معنیٰ والانام رکھ لیاجائے۔یادرہے کہ! اگرلڑکاپیداہوتوانبیائے کرام علیہم الصلوة والسلام کے اسمائے طیبہ اور صحابہ و تابعین و بزرگانِ دین رضوان اللہ علیہم اجمعین کے نام پر نام رکھنابہترہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم