Laiba Naam Rakhna Kaisa Hai ?

لائبہ نام رکھنا کیسا ہے ؟

مجیب: محمد بلال عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-1251

تاریخ اجراء:       14ربیع الثانی 1444 ھ/10نومبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   السلام علیکم : میری بیٹی کا نام لائبہ خالد ھے میں نے سنا ھے اس نام کا مطلب اچھا نہیں ھے ہم امریکہ میں رہتے ہیں جہاں پر نام چینج کرنا بہت مشکل ھے ہمیں کیا کرنا چاہیے کیا ہم بولنے کے لیے کوئی اور نام رکھ سکتے ہیں پلیز رہنمائی فرما دیں.

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

       لائب کا معنی"  پیاسا،وہ کہ پیاس کی وجہ سے  پانی کے اردگرد گھومے ،لیکن پانی تک نہ پہنچ سکے"   ۔اورلائبہ ،لائب کی مونث ہے تواس  اعتبار سے لائبہ کا  معنی ہو گا:" پیاسی،وہ کہ پیاس  کی وجہ سے   پانی کے ارد گرد گھومے لیکن پانی  تک نہ پہنچ سکے۔"اورمعنی کے اعتبارسے یہ نام مناسب نہیں ہے ۔جبکہ اچھے معنی والے نام رکھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے ۔لہذا ممکن ہو تو چینج کر کےاس  کے بجائے کو ئی اور اچھے معنی والا نام رکھا جائے ۔ورنہ کم ازکم پکارنے کی حدتک کواس کوچینج کرہی لیاجائے ۔اورکوشش کی جائے کہ صحابیات یانیک بیبیوں کے نام پربچی کانام رکھیں کہ حدیث پاک میں اچھوں کے نام پرنام رکھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے ۔

   مزید ناموں کی تفصیل کے لیے مکتبۃ المدینہ کی کتاب "نام رکھنے کے احکام  "کا  مطالعہ مفید ہے۔

   المعجم الوسیط میں ہے:" (لاب)الرجل أَو الْبَعِير لوبا ولوابا ولوبانا عَطش واستدار حول المَاء وَهُوَ عطشان لَا يصل إِلَيْهِ فَهُوَ لائب ۔۔۔۔وَهِي لائبة۔ “(المعجم الوسيط،ج 2،ص 844،دار الدعوۃ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم