Larki Ka Naam Falak Rakhne Ka Hukum

لڑکی کا نام ”فلق“ رکھنے کا حکم

مجیب: مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1298

تاریخ اجراء: 04جمادی الثانی1445 ھ/18دسمبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا لڑکی کا نام ”فلق“ رکھ سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   لفظ فلق کے مختلف معانی میں سے ایک معنی ہے پھٹن، شگاف۔اس معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے۔ اور اگر فلک نام رکھنا چاہ رہے ہیں تو اس کا معنی ہے آسمان، یہ نام رکھنا جائز ہے، البتہ  بہتر یہ ہے کہ بچیوں کے نام نیک صالحات بیبیوں کے نام پر رکھیں ۔

   ناموں کے احکام جاننے کے لیے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’نام رکھنے کے احکام‘‘ کا مطالعہ فرمائیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم