مجیب: ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1727
تاریخ اجراء: 24ربیع الاول1445
ھ/11اکتوبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
رمیصاء کسی صحابیہ کا نام ہے؟ کیا
لڑکی کا یہ نام رکھ سکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
’’رمیصا ء‘‘(راء
پرپیش،میم پرزبر،اوریاء پرجزم اورصادپرزبر کے ساتھ ہے)
۔لڑکی کا نام رمیصا ء رکھ سکتے ہیں ۔یہ مشہور
صحابی رسول ،حضرت انس رضی اللہ عنہ کی والدہ ماجدہ( جوکہ
خودبھی صحابیہ تھیں ،ان) کا
مبارک نام ہے ۔ (رضی اللہ تعالی عنہا)اورنیکوں کے
نام پرنام رکھنے کی حدیث مبارک میں ترغیب دلائی
گئی ہے ۔نیزاللہ تعالی کی رحمت سے امیدہے کہ
ان کے نام پربچی کانام رکھنے سے ان کی برکت بچی کے شامل حال ہوگی۔ان
شاء اللہ عزوجل ۔
الجرح والتعدیل لابن ابی حاتم میں
ہے” ام
سليم ام انس بن مالك امرأة ابى طلحة اسمها الرميصاء روت عن النبي صلى الله عليه
وسلم احاديث “ترجمہ:ام سلیم ،حضرت
انس بن مالک کی والدہ اور ابو طلحہ کی بیوی ہیں،ان
کا نام رمیصاء ہے ،انہوں نے نبی کریم صلی اللہ تعالی
علیہ وآلہ وسلم سے احادیث روایت کیں ۔(الجرح والتعدیل ،ج 9،ص 464،دار إحياء
التراث العربي - بيروت)
اسد الغابہ میں ہے” الرميصاء أم أنس بن مالك :
الرميصاء۔۔۔۔ وهي أم أنس بن مالك.روت عنها عائشة، وأم
سلمة، وابنها أنس بن مالك، وغيرهم“ترجمہ:رمیصاء۔۔۔ یہ
حضرت انس بن مالک کی والدہ ہیں، ان سے حضرت عائشہ،ام سلمہ ،ان کے بیٹے
انس بن مالک وغیرہ نے روایت کیا،رضی اللہ تعالی
عنھم۔(اسد
الغابۃ، ج 7،ص 120،دار الكتب العلمية)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا