Larki Ka Naam Shamail Rakhna Kaisa ?

لڑکی کا نام شمائل رکھنا کیسا ؟

مجیب: مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1384

تاریخ اجراء: 05جمادی الثانی1445 ھ/19دسمبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   لڑکی کا نام شمائل رکھا ہے، اس نام کا کیا مطلب ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی ازواجِ مطہرات،شہزادیوں، صحابیات رضی اللہ عنہن اور   دیگر نیک خواتین کے نام پر رکھا جائے کہ حدیث پاک میں اچھوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب ہے۔اس سے امید  ہے کہ اچھے نام اور ان بزرگ ہستیوں  کی برکتیں نصیب ہوں۔

   تاہم لفظ شَمائل (شین کے زبر سے) شِمال (شین پر زیر) کی جمع ہے جو کہ اخلاق و صفات اور خصائل و عادات کے معانی میں آتا ہے ۔

   مختلف ناموں کے احکام و معانی جاننے کے لیے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’نام رکھنے کے احکام‘‘ کا مطالعہ فرمائیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم