مجیب: ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2038
تاریخ اجراء: 16ربیع الاول1445 ھ/03اکتوبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مائرہ مؤنث کا صیغہ
ہے، اس کا مذکر مائر ہے، مائر کے مختلف معنی ہیں، جیسے خوراک
لانے والا، خفیف العقل۔ اور اس اعتبار سے مائرہ کا معنی: خوراک
لانے والی، خفیف العقل عورت بنے گا۔شرعی حکم: پہلے معنی
کے اعتبار سے یہ نام اگرچہ درست ہے، لیکن دوسرے معنی کے اعتبار
سے یہ نام رکھنے کے لئے موزوں نہیں ہے، لہذا اس کی جگہ
لڑکی کا کوئی اور اچھا نام رکھا جائے، اور بہتر یہ ہے کہ صحابیات یانیک
بیبیوں کے نام پر نام رکھا جائے کہ حدیث پاک میں اچھوں کے
نام پرنام رکھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے ۔ اچھے
ناموں کی تفصیل کے لیے مکتبۃ المدینہ کی کتاب
"نام رکھنے کے احکام"کا مطالعہ مفید ہے۔مصباح
اللغات میں ہے: المائر: خوراک لانے والا۔ (مصباح
اللغات، صفحہ 844،لاہور)
تاج العروس میں ہے”{والمائر: الرجل اللين الخفيف
العقل.}“(تاج
العروس،ج 14،ص 156،دار الھدایة)
المعجم متن اللغۃ
میں ہے: "المائر: الرجل اللين الخفيف العقل: السهم الخفيف۔"(المعجم
متن اللغة،ج:5، ص:366،بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا