Muhammad Ghulam Muhuddin Naam Rakhna Kaisa Hai ?

محمد غلام محی الدین نام رکھنا کیسا ؟

مجیب: محمد عرفان مدنی عطاری

فتوی نمبر: WAT-1278

تاریخ اجراء:       27ربیع الثانی 1444 ھ/23نومبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   محمد غلام محی الدین نام رکھنا کیسا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   غلام محی الدین نام رکھنا جائز ہے۔ حضور غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا ایک لقب محی الدین بھی ہے، اس اعتبار سے "غلام محی الدین"کا معنی "محی الدین غوث اعظم رضی اللہ عنہ کا غلام" ہو گا۔

   لیکن یہ یاد رکھیں کہ اس نام کے ساتھ محمد نہیں لگا سکتے کہ اس میں بے ادبی ہے ، یعنی "محمد غلام محی الدین" نام نہیں رکھ سکتے، لہذا صرف "غلام محی الدین" نام رکھا جائے۔

      ہاں بہتریہ ہے کہ اولاصرف نام محمدرکھ لیاجائے تاکہ اس کی برکت وفضیلت حاصل ہواورپھرپکارنے کے لیے "غلام محی الدین" نام رکھ لیاجائے ۔اوراس صورت میں بھی صرف"غلام محی الدین" ہی پکاریں ۔پکارنے میں بھی لفظ محمداس کے ساتھ ایڈنہ کریں ۔

      فتاوی رضویہ میں ہے” ایسے برے معنے کے ساتھ اس نام پاک کاملانا خود اس نام کریم کے ساتھ گستاخی ہے۔۔۔۔ اسی بناء پر فقیرکبھی جائزنہیں رکھتاکہ کلب علی، کلب حسین، کلب حسن، غلام علی، غلام حسین، غلام حسن، نثارحسین، فداحسین، قربان حسین، غلام جیلانی وامثال ذٰلک کے اسماء ک ساتھ نام پاک ملاکر کہاجائے۔" (فتاوی رضویہ،ج 24،ص 684،رضا فاؤنڈیشن،لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم