مجیب: ابو رجا محمد نور المصطفیٰ عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-1268
تاریخ اجراء: 21ربیع الثانی 1444 ھ/17نومبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
لڑکے
کا نام محمد مھیمن علی رکھ
سکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مذکورہ نام رکھنا جائز نہیں ہے۔ مھیمن اللہ
تعالی کے ان ناموں سے ہے جو اس عز و جل کے ساتھ خاص ہے۔ مخلوق
میں سے کسی کا یہ نام رکھنا جائز نہیں۔ لہذا عبد
المھیمن نام رکھا جائے۔
شرح النووی میں ہے"وأعلم أن التسمي بهذا الاسم حرام وكذلك التسمي
بأسماء الله تعالى المختصة به كالرحمن و القدوس والمهيمن وخالق الخلق ونحوها"ترجمہ:جان لو!یہ نام رکھنا حرام ہے
اسی طرح وہ اسماء جو اللہ تعالی کے ساتھ خاص ہیں مثلاً رحمن ، قدوس،مہیمن،خالق
الخلق وغیرہ،اسماء بھی بطور نام رکھنا حرام ہے۔(شرح النووی،جلد14،صفحہ122،داراحیاء التراث
العربی،بیروت)
اوربہتریہ ہے کہ اولابیٹے کانام
صرف"محمد"رکھیں کیونکہ حدیث پاک میں نام
محمدرکھنے کی فضیلت اورترغیب ارشادفرمائی گئی ہے
اورظاہریہ ہے کہ یہ فضیلت تنہانام محمدرکھنے کی ہے
۔اورپھرپکارنے کے لیے "عبدالمھیمن" نام رکھ لیجیے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا