Muhammad Musa Naam Rakhna Kaisa Hai?

محمد موسی نام رکھنا کیسا ہے ؟

مجیب: عبدالرب شاکرعطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-1824

تاریخ اجراء:26ذوالحجۃالحرام1444 ھ/15جولائی2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   میرا2 ماہ کا   بیٹاہے ، میں نے اس کا نام محمد موسیٰ رکھا ہے ،میں نے یہ سوچ کر یہ نام رکھا کہ یہ ایک جلیل القدر نبی علیہ الصلوۃ والسلام کا نام ہے ، لیکن اب کچھ لوگ کہہ رہے ہیں  کہ اس نام کی تا ثیر گرم ہے، یہ نام تبدیل کر دیں، جب کہ مجھے یہ نام پسند ہے ،برائے  مہربانی میری رہنمائی فرمائیں میں کیا کروں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

     محمد موسیٰ نام رکھنا شرعاً درست بالکل قابل تحسین عمل ہے ،لہذا اسے تبدیل نہ کیا جائے اور اس نام کے متعلق یہ نظریہ رکھنا کہ  اس کی تاثیر گرم ہے ،اس کی اسلام میں کوئی حیثیت نہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم