Owais Naam Rakhna Kaisa Hai ?

اویس نام رکھنا کیسا ہے ؟

مجیب: مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-1997

تاریخ اجراء: 29صفرالمظفر1445ھ /16ستمبر2023ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اویس نام کے کیا معنی ہے؟ نیز یہ نام رکھنا کیسا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اویس نام کے معنی کے حوالے سے عرض ہےکہ  اویس "اَوْسْ”کی تصغیر ہے اور" اوس "کا معنی بھیڑیا  ،بھی آتا ہے اور تحفہ، بھی۔اورقبیلے کانام بھی ۔

   القاموس الوحید میں ہے”الاوس:بھیڑیا(2)عطیہ(3)انصار مدینہ کا ایک قبیلہ۔الاویس:الاوس کی تصغیر۔ )القاموس الوحید،ص 141،ادارہ اسلامیات،لاہور(

   نیز  ایک مشہور تابعی حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ کا نام بھی اویس ہے جن کے فضائل احادیث میں موجود ہیں۔ اور سید العلمین محمد رسول اللہ  صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے بھی اس نام کو برقرار رکھاہے۔

   لہذاتحفہ والے معنی کالحاظ کرتے ہوئے اورعظیم تابعی کی نسبت کالحاظ کرتے ہوئے یہ نام رکھنا بلاشبہ درست ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم