مجیب: محمد عرفان مدنی عطاری
فتوی نمبر: WAT-1264
تاریخ اجراء: 20ربیع الثانی 1444 ھ/16نومبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
راحت
بانو نام رکھنا کیسا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
راحت بانو نام رکھنا جائز ہے۔راحت
کامطلب :آرام وسکون اورخوشی وغیرہ
ہیں ۔(فیروزاللغات، ص697، لاہور)
اوربانوکا مطلب:بیوی،ملکہ،شہزادی،خاتون،وغیرہ
ہیں۔(فیروزاللغات،ص175،لاہور)
حضرت سیدناامام
حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی زوجہ کانام شہربانوتھا،جن سے حضرت سیدناعلی اوسط،امام زین
العابدین رضی اللہ تعالی عنہ پیداہوئے ۔ لہذا
اگربانو،والانام رکھناہے توراحت بانوکے بجائے بہترہے کہ شہربانو،نام رکھ لیاجائے کہ حدیث پاک میں اچھوں کے نام
پرنام رکھنے کی ترغیب ارشادفرمائی گئی ہے ۔۔
تاریخ الخمیس
فی احوال انفس النفیس میں ہے” على بن الحسين بن على بن أبى طالب ۔۔۔وقال
فى شواهد النبوّة اسم أمّه شهر بانو بنت يزدجرد من أولاد أنو شروان العادل انتهى“(تاریخ الخمیس فی
احوال انفس النفیس ،ج 2،ص 286، دار صادر ، بيروت)
الاکمال فی
اسماء الرجال علی مشکاۃ المصابیح میں ہے”شهر بانو زوجة الإمام الشهيد
الحسين بن علي بن أبي طالب“(الاکمال فی اسماء الرجال علی مشکاۃ المصابیح،ج 11،ص
298،دار الکتب العلمیۃ،بیروت)
اورنبی اکرم صلی
اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:" تسموا بخیارکم" یعنی اپنوں میں سے اچھوں کے نام پر نام رکھو ۔
(کنزالعمال،ج06،ص516،حدیث
نمبر:16793،موسسۃ الرسالۃ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا