Ramla Naam Rakhna Kaisa Hai ?

رملہ نام رکھنا کیسا ہے ؟

مجیب: ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-1851

تاریخ اجراء:03محرم الحرام1445ھ/22جولائی2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   رملہ نام رکھنا کیسا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   ’’رملہ‘‘ حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی زوجہ حضرت سیدتنا ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کا نام مبارک ہے، یہ نام رکھنا بلاشبہ جائز، بلکہ باعثِ برکت ہے۔حدیث پاک میں اچھوں کے نام پرنام رکھنے کی ترغیب ارشادفرمائی گئی ہے ۔

   مراۃ المناجیح میں ہے:" (حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا) آپ کا نام رملہ بنت سفیان ہے، ۔۔ امیر معاویہ کی بہن ہیں، آپ کی والدہ صفیہ بنت عاص یعنی حضرت عثمان غنی کی پھوپھی ہیں، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ کا نکاح نجاشی شاہ حبشہ نے کیا، 44 سن ہجری میں مدینہ منور میں وفات پائی۔"(مراۃ المناجیح، جلد 2، صفحہ 221، نعیمی کتب خانہ، گجرات)

   مسند الفردوس میں ہے :” تسموا بخیارکم “ یعنی :اچھوں کے نام پر نام رکھو ۔“ (مسند الفردوس ، جلد02،صفحہ 58، حدیث 2328، دارالکتب العلمیۃ، بیروت )

   صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمہ اللہ بہارِ شریعت میں لکھتے ہیں :” بچے  کا اچھا نام رکھا جائے۔ ہندوستان میں بہت لوگوں کے ایسے نام ہیں جن کے کچھ معنی نہیں یا اون کے برے معنی ہیں ایسے ناموں سے احتراز کریں۔ انبیائے کرام علیہم الصلاۃ والسلام کے اسمائے طیبہ اور صحابہ و تابعین و بزرگان دِین کے نام پر نام رکھنا بہتر ہے امید ہے کہ اون کی برکت بچہ کے شامل حال ہو۔“(بہارِ شریعت ، جلد3، حصہ 15،صفحہ 356، مکتبۃ المدینہ، کراچی )

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم