Rawhan Naam Ka Kya Matlab Hai ?

روحان(راء  پر پیش پڑھنے کے ساتھ) کا مطلب کیا ہے ؟

مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ

فتوی نمبر: WAT-1261

تاریخ اجراء:       19ربیع الثانی 1444 ھ/15نومبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   روحان(راء  پر پیش پڑھنے کے ساتھ) کا کیا مطلب ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   روحان(راء  پر پیش پڑھنے کے ساتھ) کااصلی مادہ ” روح“ ہے  ۔یہ لفظ  روح کی تثنیہ ہے ۔جس کامطلب ہے :دو روحیں۔اور روح کے کئی معانی  ہیں: جیسے  نفس ، جان ، معدنیات کی ایک قسم ، جبریل امین علیہ السلام کا لقب ، امر الٰہی وغیرہ ۔(المنجد،ص320،لاہور)

   جب یہ لفظ تثنیہ کاہے تواس سے ایک فردکانام نہیں رکھناچاہیے ۔

   ہاں بہتریہ  ہے کہ بچے کانام صرف  محمد رکھا جائے کہ حدیث پاک میں اس کی ترغیب اورفضیلت ارشاد فرمائی گئی ہے  اور پکارنے کے لیے انبیاء  کرام  علیہم الصلوۃ والسلام و صحابہ کرام علیہم الرضوان واولیاء عظام علیہم الرحمۃ کے ناموں میں سے کسی کے نام  پر رکھا جائے،جیسے محمد ابراہیم، محمد عیسی وغیرہ کہ اس کی وجہ سے نام کی برکت اور ان بزرگ ہستیوں کی برکت بھی شامل حال ہو گی۔اورحدیث پاک پرعمل بھی ہوگاکہ حدیث پاک میں اچھوں کے ناموں پرنام رکھنے کی ترغیب ارشادفرمائی گئی ہے ۔

   نیزناموں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کےلیےمکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ’’نام رکھنے کے احکام‘‘کا مطالعہ مفیدرہے گا۔ ان شاء اللہ عزوجل ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم