Sayyida Munifa Fatima Naam Rakhna Kaisa Hai ?

سیدہ منیفہ فاطمہ نام رکھنا کیسا ہے ؟

مجیب: مولانا عبدالرب شاکر عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-2017

تاریخ اجراء: 06ربیع الاول1445 ھ/23ستمبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   سیدہ منیفہ فاطمہ نام رکھنا کیسا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   منیفہ کا معنی ہے: "حسین و خوش قامت عورت۔" اور فاطمہ کا معنی ہے:"چھڑانے والی۔" اوریہ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی  لخت جگر کا بابرکت نام رکھنا ہے،لہذا منیفہ فاطمہ نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔

   البتہ! سید یا سیدہ، ہمارے عرف میں حضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ تعالی عنہا کی اولاد کے ساتھ خاص ہے، لہذا اگر سادات کے گھرانے سے نہیں ہیں، تو سیدہ کا لفظ استعمال نہ کریں  اور اگرسادات گھرانے سے ہیں، تو پھر کوئی حرج نہیں۔

   قاموس الوحید میں”منیفہ“ کا معنی ہے: "حسین و خوش قامت عورت۔"(قاموس الوحید، صفحہ1727، مطبوعہ لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم