Shah Mir Naam Rakhna Kaisa

شاہ میر نام رکھنا کیسا

مجیب:  ابو الحسن جمیل احمد غوری العطاری

فتوی نمبر:Web-362

تاریخ اجراء:       16ذو الحجۃالحرام1443 ھ  /16 جولائی2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   شاہ میر نام رکھنا کیسا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   شاہ کا معنی ہےبادشاہ اور میر کا معنی افسر اور سردار وغیرہ۔اس میں اپنی بڑائی بیان کرنے کا معنی پایا جاتا ہے،لہٰذا ایسا نام رکھنا  مناسب نہیں،   پھر بھی اگر کوئی  مذکورہ نام رکھ لے، تو گناہگار نہیں۔

   شریعتِ مُطہَّرہ نے نام رکھنے کا یہ اصول بیان کیا ہے کہ نام اچھا اور بامعنی ہونا چاہیے۔لڑکوں کے نام اگر انبیائے کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام اور سلف صالحین رحمۃ اللہ علیہم کے نام پر ہوں تو اچھا ہے کہ ان کے ناموں کی برکتیں حاصل ہو ں گی اور بچیوں کے نام نیک صالحات بیبیوں کے نام پر رکھیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم