Shah Zain Naam Rakhna Kaisa Is Naam Ke Meaning Kiya Hai?

شاہ زین نام رکھناکیسااوراس نام کے معنی کیا ہے؟

مجیب:ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-1118

تاریخ اجراء:30صفرالمظفر1444 ھ/27ستمبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   شاہ زین ۔ اس نام کے معنی کیا  ہے ؟ اور کیا یہ نام بچے کا رکھ سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   شاہ  فارسی زبان کا لفظ ہے اور زین عربی زبان کا اور اس کا معنی ہے زیب وزینت کا بادشاہ۔ یہ نام بھی رکھناجائزہے ۔ہاں بہترہے کہ بچے کانام ،صرف"محمد"رکھیں،اس سے نام محمدرکھنے کی فضیلت وبرکت حاصل ہوگی  اورپھرپکارنے کے لیے شاہ زین یاکسی نبی علیہ الصلوۃ والسلام  یا صحابہ وصالحین کے ناموں پر رکھیں جيسے ابراہیم، اسماعیل، حسن، حسین وغیرہ اور بیٹیوں کے نام صحابیات وصالحات کے ناموں پر رکھیں جیسے آمنہ، عائشہ، حفصہ، رابعہ وغیرہ۔

   محمد نام رکھنے والے اور جس کا نام محمد رکھا گیا ،ان دونوں کے لئے جنت کی بشارت آئی ہے،چنانچہ  کنز العمال میں ہے: ”من ولد له مولود ذكر فسماه محمدا حبا لي وتبركا باسمي كان هو ومولوده في الجنة “ ترجمہ: جس کےہاں لڑکا پیدا ہو اور وہ میری محبت اور میرے نام سے برکت حاصل کرنے کے لیے اس کا نام محمد رکھے ، وہ اور اس کا لڑکا دونوں جنت میں جائیں گے۔(کنز العمال،جلد16، صفحہ 422،مؤسسۃ الرسالۃ)

   انبیا  علیہم الصلوۃ والسلام  اور نیک لوگوں کے ناموں پر نام رکھنا چاہیےچنانچہ کنز العمال میں ہے:”تسموا بأسماء الأنبياء۔۔۔ تسموا بخياركم “ ترجمہ:انبیاء کے نام پر نام رکھو، نیک لوگوں کے نام پر نام رکھو۔ (کنز العمال،جلد16، صفحہ 420-423،مؤسسۃ الرسالۃ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم