Unza Naam Ka Matlab Aur Unza Naam Rakhna Kaisa ?

عنزہ نام کا مطلب اور عنزہ نام رکھنا کیسا ؟

مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-1654

تاریخ اجراء: 27شوال المکرم1444 ھ/18مئی2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   "عنزہ "نام رکھنا کیسا ہے ؟ اور اس کا معنی بھی بتا د یں۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   "عنزۃ "نو ن کے سکون  کے ساتھ اس کا معنی  ہے  :"بکری۔"(المنجد،ص588)

   "عنزۃ"نون کے  زبر کے ساتھ اس کا  معنی ہے :"نیچے  پھل لگا ہوا  ڈنڈا،چھڑی  جس  سے بوڑھے  ٹیک  لگاتے  ہیں ،کلہاڑی کی  دھار ۔ " (القاموس،ص1132)

   یہ نام رکھنا جائز  ہے ، لیکن ایسا نام نہیں جس کے معنیٰ مناسب  یا اچھے ہوں اور ان کی حوصلہ افزائی کی جاسکے لہٰذا بہتر یہ ہےکہ  اس کے بجائے  بچی کا نام صحابیات، تابعیات یا نیک عورتوں کے نام پر رکھیں، کہ اس سے بچی کی زندگی میں ان کی برکت شامل ہونے کی بھی امید ہے۔اورحدیث پاک میں نیکوں کے نام پرنام رکھنے کی ترغیب بھی ارشادفرمائی گئی ہے ۔

      نوٹ: ناموں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کےمکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ’’نام رکھنے کے احکام‘‘کا مطالعہ کیجئے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم