مجیب: مولانا محمد انس رضا عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-2473
تاریخ اجراء: 10شعبان المعظم1445 ھ/21فروری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
زہرہ فاطمہ یہ نام رکھ سکتے ہیں ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
زہرہ فاطمہ نام رکھ سکتے ہیں، زہرہ
یعنی ہاء کے ساتھ کا معنی "ایک پھول،ایک کلی
وغیرہ"ہے۔ لہذا معنی کے اعتبار سے زہرہ فاطمہ نام رکھنے
میں کوئی حرج نہیں۔
البتہ! بہتر یہ ہے کہ صرف فاطمہ
یا فاطمہ زہراء یا پھر
کوئی ایسانام رکھا جائے جو کہ نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ
علیہ وسلم کی ازواج مطہرات، بیٹیوں، نانیوں، دادیوں،
صحابیات رضی اللہ عنہن اور نیک خواتین کے نام پر ہو ، کہ اس کی وجہ سے ان بزرگ
خواتین کی برکتیں
بھی شامل حال ہو ں گی۔
الفردوس بماثور الخطاب میں
ہے: ”تسموا
بخياركم “ ترجمہ: اچھوں کے نام پر نام رکھو ۔ (الفردوس بماثور الخطاب، جلد2، صفحہ58،
حدیث2328، دار الكتب العلمية ، بيروت)
بہارشریعت میں
ہے "بچہ کا اچھا نام رکھا جائے۔ ہندوستان میں بہت لوگوں کے ایسے
نام ہیں جن کے کچھ معنی نہیں یا اون کے برے معنی ہیں
ایسے ناموں سے احتراز کریں۔ انبیائے کرام علیہم
الصلاۃ والسلام کے اسمائے طیبہ اور صحابہ و تابعین و بزرگان دِین
کے نام پر نام رکھنا بہتر ہے امید ہے کہ اون کی برکت بچہ کے شامل حال
ہو۔ " (بہارشریعت، ج03،حصہ15،ص356،مکتبۃ
المدینہ)
قاموس الوحید میں ہے”الزھرۃ:زھر کا وحد۔ایک پھول،ایک
کلی۔چمک دھمک،بہار۔"(قاموس الوحید،ص722، ادارہ اسلامیات،لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا