Kya Sona Udhar Le Sakte Hain ?

کیا سونا ادھار لے سکتے ہیں ؟

مجیب: مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-502

تاریخ اجراء: 27 جمادی الاخری  1443ھ/31جنوری 2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا خالص سونا(جوزیورکی صورت میں نہ ہو) ادھار لے سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جی ہاں !خالص سونا ادھار لینا جائز ہے اوریہ یادرہے کہ اس میں وزن کا اعتبار ہو گا یعنی جس مقدار میں اورجس کوالٹی کا سونا قرض لیا اتنی مقدار میں ،اسی کوالٹی کا واپس کرنا اس کے ذمہ لازم ہو گا ،اس میں قیمت کا اعتبار نہیں ہو گاکہ جب ادھارلیاتھا،تب سونا مہنگاتھااورجب واپس کرنے کاوقت آیاتو سستاہوگیاتوادھاردینے والا،دیتے وقت کی قیمت کامطالبہ نہیں کرسکتا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم