Sona Gift Karein To Dusre Ki Milkiyat Ke Liye Us Ka Qabza Zaroori Hai Ya Nahin?

سونا تحفہ دیں تو دوسرے کی ملکیت کے لئے اس کا قبضہ ضروری ہے یا نہیں ؟

مجیب: مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-2005

تاریخ اجراء: 02ربیع الاول1445 ھ/19ستمبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   یہ بھی بتادیں کہ سونے کو  اپنی ملک میں لینے کےلیے اس پر قبضہ کرنا ضروری  ہوگا یا بیوی کے زبانی کہنے سے کہ جتنا سونا میرے  پاس  ہے اس کے آپ مالک ہیں تو اس سے ملکیت شوہر کی ہوجائےگی ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    بیوی اگر شوہر کو سونا تحفہ دیتی ہے(یعنی مفت میں اسےمالک بناتی ہے )توتحفہ کے شرعا مکمل ہونےاورشوہرکی  ملکیت ثابت ہونےکےلیے  قبضہ کاملہ دینا بھی ضروری ہے فقط زبانی  کہہ دینے سے اس پرشوہرکی ملکیت ثابت نہیں ہوگی ۔

   ہبہ کے لیے مکمل قبضہ ضروری ہے ۔ چنانچہ در مختار میں ہی ہے : ’’ و تتم الھبۃ بالقبض الکامل ‘‘  ترجمہ : ہبہ کامل قبضے کے ساتھ پورا ہوتا ہے ۔

       اس کے تحت علامہ شامی رحمۃ اللہ علیہ رد المحتار میں فرماتے ہیں : ’’ يشترط القبض قبل الموت ‘‘ ترجمہ : موت سے پہلے قبضہ کرنا شرط ہے ۔(رد المحتار علی الدر المختار ، کتاب الھبۃ ، جلد 8 ، صفحہ 573 ، مطبوعہ :کوئٹہ )

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم