Agar Sona Udhar Liya, To kiya Wapis Bhi Sona Hi Dena Lazim Hai Ya Nahi

اگر سونا ادھار لیا ، تو کیا واپس  بھی سونا ہی دینا لازم ہے  یا نہیں؟

مجیب:مفتی علی اصغرصاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:Nor:7474

تاریخ اجراء:16محرم الحرام1438 ھ/18اکتوبر2016 ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک اسلامی بہن نے اٹھارہ سال پہلے اپنے بھائی کو دوتولے سونا اُدھار دیا تھا ۔ اب جب سونا واپس کرنے کا وقت آیا تو بھائی کا کہنا یہ ہے کہ اُس وقت سونے کی جو قیمت تھی اس کے حساب سے رقم واپس کروں گا،جبکہ بہن کہتی ہے کہ مجھے سونا واپس کرو ۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ بھائی پر شرعاً کیا لازم ہے؟اس بارے میں رہنمائی فرمادیں۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    پوچھی گئی صورت میں بھائی پر لازم ہے کہ وہ سونا ہی  واپس کرے۔کیونکہ سونا مثلی شے(اس کی مثل بازار میں پائی جاتی) ہےاورمثلی شےکا قرض میں لینا دینا جائز ہے ۔اور جب مثلی شے قرض میں دی جائے تو لوٹاتے وقت اس کی مثل ہی دینا ہوگا اس کے مہنگے یا سستے ہونے کا کوئی اعتبار نہیں ہوگا۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم