Aik Majlis Mein Ayat e Sajda 5 Logon Ne Parhe To Sajda e Tilawat Ka Kiya Hukum Hai?

ایک مجلس میں آیت سجدہ پانچ لوگوں نے پڑھی تو سجدہ تلاوت کا کیا حکم ہے؟

مجیب:مفتی ابو محمد علی اصغر عطاری

تاریخ اجراء:ماہنامہ فیضانِ مدینہ اگست 2021

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر ایک ہی مجلس میں ایک ہی آیتِ سجدہ پانچ لوگوں نے پڑھی تو سجدہ ٔتلاوت ایک ہی بار کرنا ہوگا یا پانچ بار؟نیزاگر آیتِ سجدہ سننے والے نے خود بھی وہی آیت اسی مجلس میں تلاوت کی ہوتووہ ایک ہی سجدۂ تلاوت کرے گایا الگ الگ یعنی ایک پڑھنےکا اور دوسرا سننے کا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   پوچھی گئی دونوں صورتوں میں ایک ہی سجدہ تلاوت کافی ہوگا ، الگ الگ سجدۂ تلاوت کرناواجب نہیں۔

   صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی  علیہ الرّحمہ  ارشاد فرماتے ہیں : “ ایک مجلس میں سجدہ کی ایک آیت کو بار بار پڑھایا سنا تو ایک ہی سجدہ واجب ہوگا اگرچہ چند شخصوں سے سنا ہو ، یوہیں اگرآیت پڑھی اور وہی آیت دوسرے سے سنی بھی ایک ہی سجدہ واجب ہوگا۔ “ (بہار شریعت ، 1 / 735)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم