مجیب:مولانا محمد نوید چشتی عطاری
فتوی نمبر:WAT-295
تاریخ اجراء:27ربیع الآخر 1443ھ/03دسمبر2021
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
آیتِ کریمہ میں کون سی آیت پڑھتے ہیں،وہ بتا دیں اور یہ کس وقت پڑھ
سکتے ہیں ؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
آیتِ کریمہ پارہ17،سورۃ الانبیاءکی آیت نمبر 87کے اس حصے﴿لَّاۤ اِلٰهَ
اِلَّاۤ اَنْتَ سُبْحٰنَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ﴾کو کہتے ہیں۔اور اسے
کسی بھی وقت پڑھ سکتے
ہیں، ان کلمات کے ساتھ دعا کرنے کی ترغیب حدیثِ پاک میں بھی موجود ہے۔چنانچہ
حضرت سعد رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضور
صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
’’حضرت یونس(علی نبینا وعلیہ الصلوٰۃ
والسلام )نے مچھلی کے پیٹ
میں جب دعا مانگی،تو یہ کلمات کہے:﴿لَّاۤ اِلٰهَ
اِلَّاۤ اَنْتَ سُبْحٰنَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ﴾جومسلمان ان
کلمات کے ساتھ کسی مقصد کے لئے
دعا مانگے،تواللہ تعالیٰ اسے قبول فرماتا ہے۔(جامع ترمذی،
کتاب الدعوات،الحدیث:3516)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ
تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟