Ayat e Kareema Ki Wazahat

آیت کریمہ کی وضاحت

مجیب:مولانا محمد نوید چشتی عطاری

فتوی نمبر:WAT-295

تاریخ اجراء:27ربیع الآخر 1443ھ/03دسمبر2021

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   آیتِ کریمہ میں کون سی آیت پڑھتے ہیں،وہ بتا دیں اور یہ کس وقت پڑھ سکتے ہیں ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   آیتِ کریمہ پارہ17،سورۃ  الانبیاءکی آیت نمبر 87کے اس حصے﴿لَّاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ سُبْحٰنَكَ  اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَکو کہتے ہیں۔اور اسے کسی بھی وقت پڑھ سکتے ہیں، ان کلمات کے ساتھ دعا کرنے کی ترغیب حدیثِ پاک میں بھی موجود ہے۔چنانچہ حضرت سعد رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’حضرت یونس(علی نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام )نے مچھلی کے پیٹ میں  جب دعا مانگی،تو یہ کلمات کہے:﴿لَّاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ سُبْحٰنَكَ  اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَجومسلمان ان کلمات کے ساتھ کسی مقصد کے لئے دعا مانگے،تواللہ تعالیٰ اسے قبول فرماتا ہے۔(جامع ترمذی، کتاب الدعوات،الحدیث:3516)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم