مجیب:ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-1112
تاریخ اجراء:27صفرالمظفر1444 ھ/24ستمبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
سورہ توبہ اگر درمیان سے پڑھی جائے تو اس کے شروع میں بسم اللہ پڑھ سکتےہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سورۂ توبہ اگر درمیان سے پڑھنی ہوتو بسم اللہ پڑ ھ سکتے ہیں اسی طرح سورۃ توبہ سے اگر تلاوت شروع کریں
تو بھی بسم اللہ پڑھ سکتے ہیں عوام میں یہ غلط مشہور ہے کہ سورۂ
توبہ سےتلاوت شروع کی جائے تو بسم اللہ نہ پڑھی جائے ہاں اگر پہلے
سے تلاوت کررہا تھا اور اب سورۂ توبہ آگئی تو پھر نہ پڑھی
جائے۔صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی
علیہ
الرحمۃ ارشاد فرماتے ہیں : "سورۂ براء ت سے اگر تلاوت شروع کی
تو اعوذباﷲ بسم ﷲ کہہ لے اور جو اس کے پہلے سے
تلاوت شروع کی اور سورت براء ت آگئی تو تسمیہ پڑھنے کی
حاجت نہیں اور یہ جو مشہو ر ہے کہ سورۂ توبہ ابتداً بھی
پڑھے جب بھی بسم ﷲ نہ پڑھے یہ محض غلط ہے۔" (بہارِ شریعت ،ج01،حصہ 3،ص 119،مکتبۃ
المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟