Mobile Mein Quran Pak Ki Application Rakhna

موبائل میں قرآن پاک کی ایپلیکیشن رکھنا

فتوی نمبر:WAT-206

تاریخ اجراء:23ربیع الاول 1443ھ/30اکتوبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   موبائل میں قرآن پاک کی ایپلیکیشن رکھنا کیسا ہے؟کیونکہ کبھی موبائل زمین پر رکھ دیتے ہیں  اور  کبھی واش روم میں لے جاتے ہیں۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   موبائل میں قرآن اپلیکیشن رکھنے میں کوئی حرج نہیں ۔یونہی جب ایپلیکشن بندیا سکرین آف  ہو تو موبائل کو زمین پر رکھنے اور واش روم میں لے جانے  میں بھی حرج نہیں۔البتہ ایپلیکیشن اورسکرین آن ہوں کہ ڈسپلے پر قرآنی الفاظ ظاہر ہوں، تو اس حالت میں واش روم میں لے جانے کی ہرگزاجازت نہیں کہ بے ادبی ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم