Quran Pak Mein Kisi Ayat Par Sajda Likha Hota Hai Is Ka Kya Matlab Hai ?

قرآن پاک میں کئی آیات پر سجدہ لکھا ہوتا ہے اس کا کیا مطلب ہے ؟

مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-968

تاریخ اجراء: 17ذو  الحجۃلحرام1444 ھ/06جولائی2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   قرآن پاک کی کئی آیات میں سجدہ لکھا ہوتا ہے اور نمبر بھی لکھا ہوتا ہے، اسکا مطلب کیا ہے؟ ہم نے بچپن میں سنا ہے کہ جب آیت پڑھتے ہیں یہ لکھا ہے تو ایک سجدہ کرنا ضروری ہےکیا یہ درست ہے ، اگر سجدہ کرنا چاہیئے تو اس کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جی ہاں ! قرآن پاک  کی جن آیات کی آخر میں آیت نمبر کے اوپر لفظ’’ سجدہ‘‘ لکھا ہوتا ہے وہ  آیت  پڑھنے یا سننے سے  سجدۂ    تلاوت واجب ہوجاتا ہے۔قرآن پاک میں یہ  14 مقامات ہیں ۔

   سجدۂ  تلاوت  کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ کھڑا ہو کر اَللہ اَکْبَرْ کہتا ہوا سجدہ میں جائے اور تین بار سُبْحٰنَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی کہے، پھر اَللہُ اَکْبَرْ  کہتاہوا کھڑا ہو جائے۔سجدۂ تلاوت کے شروع اور آخر میں دونوں بار اَللہُ اَکْبَرْ کہنا سنت، اور کھڑے ہو کر سجدہ میں جانا اور سجدہ کے بعد کھڑا ہونا یہ دونوں قیام مستحب ہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم