Sajda Tilawat Ka Sunnat Tarika

سجدہ تلاوت کا سنت طریقہ

مجیب:مولانا محمد ابوبکر عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-2794

تاریخ اجراء: 03ذوالحجۃالحرام1445 ھ/10جون2024  ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   سجدہ تلاوت کی نیت اور اس کا طریقہ بتادیں؟کیا اس میں ایک ہی سجدہ کرنا ہوتاہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   سجدہ تلاوت کی نیت کے لیے کوئی خاص الفاظ نہیں ہیں  لہذا ان الفاظ سے نیت کرلینا بھی کافی ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے سجدہ تلاوت کر رہا ہوں۔نیز یہ بھی یاد رہے کہ نیت دل کے پختہ ارادے کو کہتے ہیں، نیت  کےلیے زبان سے الفاظ کی ادائیگی ضروری نہیں ہوتی بلکہ محض دل میں اس کام کا پختہ ارادہ ہونا ہی کافی ہوتا ہے۔ البتہ! نماز کے علاوہ سجدہ تلاوت کر رہا ہے تو  زبان سے  نیت کے الفاظ دہرا لینا بہتر ہے۔

سجدہ تلاوت کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ:

   کھڑا ہو کر اَللہُ اَکْبَرْ کہتا ہوا سجدہ میں جائے اور کم سے کم تین بار سُبْحٰنَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی کہے، پھر اَللہُ اَکْبَرْ کہتاہوا کھڑا ہو جائے، پہلے پیچھے دونوں بار اَللہُ اَکْبَرْ کہنا سنت ہے اور کھڑے ہو کر سجدہ میں جانا اور سجدہ کے بعد کھڑا ہونا یہ دونوں قیام مستحب ہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم