مجیب:مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-339
تاریخ اجراء:09جُمادَی الاُولٰی1443ھ/14دسمبر2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
جو بچے مدنی قاعدہ پڑھتے ہیں یاقرآن مجید
حفظ کرتے ہیں یا ناظرہ کرتے
ہیں ،ان کے اساتذہ ان کے اسباق کی نشاندہی کے لئے ہر روزقرآن پاک میں آیت پر نشانی لگا کر تاریخ لکھ دیتے ہیں ،اسی طرح جب بچے
سبق،سبقی اور منزل وغیرہ سناتے ہیں تو جو غلطی ہوتی ہے اس کے نیچے پنسل سے نشان لگادیتے ہیں
،کیا یہ دونوں عمل جائز ہیں ؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
قرآن مجیدیا مدنی قاعدہ اگر وقف کا ہے تو نشانات
لگانے کی کسی صورت اجازت نہیں اور
اگر ذاتی
ہے تو بھی بلاضرورت نشانات
لگانے سے پرہیز ہی
کیا جائے کہ اس سے قرآن مجید کی خوبصورتی
برقرار نہیں رہتی،ہاں
اگر ضرورت ہوتو صرف کچی پنسل سے لگائے جائیں اور حاجت پوری ہوجانے کے بعد مٹا دئیے جائیں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟