Jo Pani Halat Hamal Mein Pustan Se Nikle Pak Hai Ya Napak ?

جو پانی حالت حمل  میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟

مجیب: مفتی علی اصغرصاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر: Nor:7464

تاریخ اجراء: 06محرم الحرام1438 ھ/09اکتوبر2016 ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ دورانِ حمل عورت کے پستان سےجو  پانی نکلتا ہےیہ پاک ہوتا ہے یا ناپاک؟نیز اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    پوچھی گئی صورت میں اگروہ پانی کسی بیماری کی وجہ سے نکلتا ہے تو ناپاک ہوگا،اور اس سے وضو بھی ٹوٹ جائے گا،اور اگر وہ کسی بیماری کی وجہ سے نہیں نکلتا  تو وہ پاک ہے اور اس سے وضو بھی نہیں ٹوٹے گا۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم