Giyarwee Shareef Ki Niyaz Ki Barkatain

گیارہویں شریف کی نیازکی  برکتیں

مجیب: ابو حذیفہ محمد شفیق عطاری

فتوی نمبر: WAT-992

تاریخ اجراء:       19محرم الحرام1444 ھ/19اگست2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کی نیاز کرنے سے پورا سال رزق میں برکت رہتی ہے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   بزرگانِ دین رحمۃ اللہ علیہم کی نیاز ایصالِ ثواب کا ایک طریقہ ہے اور اللہ پاک کی رحمت سے نیاز کرنے والے کو اس کی برکت نصیب ہوتی ہے ، لہٰذا حُضور غوثِ اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی نیاز کرنے سے بھی ان شاء اللہ الکریم برکت ملے گی اور رزق میں وُسعت ہو گی ۔ غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کی نیاز کرنے سے پورا سال رزق میں برکت کا طریقہ بیان کرتے ہوئے مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ اپنی کتاب اسلامی زندگی میں فرماتے ہیں : ”اس مہینہ (ربیع الآخِر) میں ہر مسلمان اپنے گھر میں حُضور غوث پاک سر کا رِ بغدادرضی اللہ تعالیٰ عنہ کی فاتحہ کرے ، سال بھر تک بہت بر کت رہے گی ۔ اگر ہر چاند کی گیارہویں شب کو یعنی دسویں اور گیارہویں تا ریخ  کی درمیانی رات کو مقرر پیسو ں کی شِیرینی (مٹھائی) مسلمان کی دکان سے خر ید کر پا بندی سے گیارہویں کی فا تحہ دیا کرے ، تو رزق میں بہت ہی بر کت ہو گی اوران شاء اللہ تعالیٰ کبھی پر یشان حال نہ ہو گا ، مگر شر ط یہ ہے کہ کوئی تا ریخ ناغہ نہ کرے اور جتنے پیسے مقر ر کر دے ، اُس میں کمی نہ ہو ۔ اُتنے ہی پیسے مقر ر کرے ، جتنے کی پابندی کر سکے ۔ خود میں اِس کا سختی سے پابند ہوں اور بفضلہٖ تعالیٰ اس کی خوبیاں بے شمار پاتا ہوں ۔ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی ذٰلِکَ۔(اسلامی زندگی ، ص132 ، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم