Isal e Sawab Ke Liye Quran Mangne Par 3 Baar Surah Ikhlas Parh Kar Dena

ایصالِ ثواب کے لئے قرآن مانگنے پر تین بار سورۂ اخلاص پڑھ کر دے دینا

مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1635

تاریخ اجراء:16ذوالقعدۃالحرام1445 ھ/25مئی2024  ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   ایصالِ ثواب کی غرض سے کسی نے  قرآن پاک کا ثواب مانگا  ، جس سے مانگا اس نے تین بار سورۂ اخلاص پڑھ کر ایک قرآن کا ثواب مِلک کردیا، اس کا کیا حکم ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

      یقیناً حضور نبی  کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے سورۂ اخلاص کو تہائی قرآنِ پاک کے برابر قرار دیا ہے   یعنی تین دفعہ سورۂ اخلاص پڑھنے سے ایک قرآنِ پاک کا ثواب حاصل ہوتا ہے  لیکن عرفِ عام میں مکمل قرآن کریم کے ختم کو ہی ختمِ قرآن کہا جاتا ہے اور ختم  پڑھوانے میں بھی یہی مقصود ہوتا ہے ،لہٰذا ایصال ثواب مانگنے والے کو تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر یہ کہنا کہ ایک قرآن پاک کا ثواب آپ کو ایصال کیا ہے یہ دھوکہ ہے جو کہ جائز نہیں ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم