Mazar Par Daig Charhane Ki Mannat Mani To Kya Hukam Hai ?

مزار پر دیگ چڑھانے کی منت مانی تو کیا حکم ہے ؟

مجیب: ابو الحسن جمیل احمد غوری عطاری

فتوی نمبر:Web-876

تاریخ اجراء: 28 رمضان المبارک 1444 ھ  /27مارچ2023 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   مزار پر دیگ چڑھانے یا نیاز کرنےکی منت مانی، تو کیا یہ منت پوری کرنا لازم ہوگا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   کسی مزار پر دیگ چڑھانے کی منت، یا کسی ولی کے ایصالِ ثواب کے لئے نیاز کی منت ماننے سے یہ کام شرعاً لازم نہیں ہوجاتے کیونکہ منتِ شرعی کے لئے ایک  شرط یہ  ہے کہ اس کی جنس سے کوئی واجب موجود ہو، اور اس فعل  کی جنس میں سے کوئی واجب موجود نہیں ہے، مگر یہ کام منع بھی نہیں ہیں اگر کوئی حسنِ نیت سے کرتا ہے تو ثواب کا مستحق ہوگا۔ البتہ اگر کوئی شرعی فقراء پر صدقہ کرنے کی منت مانے تو اس منت کو پورا کرنا لازم ہے کہ اس کی جنس سے متعدد واجبات (زکوٰۃ ، صدقۂ فطر، کفارات وغیرہ )موجود ہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم